51

کوالیفائر مرحلے میں زلمی اور گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے

پاکستان سپرلیگ4 کے کوالیفائر مرحلے میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی اور ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر پی ایس ایل4 میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ دونوں ٹیموں نے 10 میچ کھیلے ہیں اور سات میں فتح حاصل کی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر پی ایس ایل4 میں شروع ہی سے پہلے نمبر کی ٹیم رہی لیکن دوبار ایسا ہوا کہ پشاور زلمی نے کوئٹہ کو دوسرے نمبر پر بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں