151

سندھ ریزرو پولیس کے آل کینڈیڈیٹ کا آی جی سندھ کلیم امام سے انصاف کا مطالبہ

کراچی ( عبدالستارگورچانی ۔ کرائم رپورٹر ) سندھ ریزرو پولیس کے کینڈیڈیٹ نے بتایا کہ سندھ میں جنوری 2018 میں سندھ ریزرو پولیس میں نوکریاں آئیں تھی۔

فارم فل کرنے کی آخری تاریخ 2 فروری 2018 تھی۔ایک مہینے بعد کراچی حیدرآباد لاڑکانہ اور دیگر علائقوں کے کینڈیڈیٹ کا فزیکل ٹیسٹ لیا گیا۔

اسں کے بعد الیکشن کمیشن نے الیکشن کی وجہ سے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی۔6 مہینے بعد ایک بار پھر پروسیس شروع کیا گیا ۔امتحانی پرچہ اور انٹرویوں لیاگیا۔اور پی ٹی ایس والوں نے بتایا کہ ایک مہینے کے اندر پاس کینڈیٹ کو میڈیکل لیٹر دیئے جائیں گے۔ تین مہینے گزر گئے

لیکن اب تک کسی بھی کینڈیٹ کو کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا۔ایک سال کادورانیہ ہو گیا ہےلیکن اب تک ہماری کسی قسم کی سنوائی نہیں ہورہی۔ہم ای جی سندھ کلیم امام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پروسیس کو تیز کیا جائے۔اور ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔اگر ہمیں ہمارا حق نا دیا گیا تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

میرٹ کا پہیہ عام کرو۔
کرپشن کا پہیہ جام کرو۔
آل سندھ ریزرو پولیس کینڈیڈیٹ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں