28

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف کا اہم ترین مرحلہ شروع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کا لیگ مرحلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے اور اب پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پلے آف مرحلے میں فائنل میں جگہ بنانے کی ’جنگ‘ لڑیں گی اور ٹرافی جیتنے کی جستجو میں سر دھڑ کی بازی لگائیں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف کا اہم ترین مرحلہ شروع ہونے سے پہلے ہی خوشخبری مل گئی ہے اور انگلینڈ کے سٹار بلے باز ایلکس ہیلز سکواڈ جوائن کرنے کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ایلکس ہیلز انگلینڈ کی ٹی 20 ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں آئی سی سی ٹی 120 رینکنگ میں ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ وہ اپنے ہم وطن کھلاڑی این بیل کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے پہنچ رہے ہیں جبکہ وہ گزشتہ پی ایس ایل میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے چار میچ کھیل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں