37

ملتان سلطانز کا آخری میچ کھیلنے کے بعد کیا واقعی شاہد آفریدی کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے واضح کیا ہے کہ وہ اگلے برس بھی پی ایس ایل کھیلیں گے۔

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل سیزن 4 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی اور پیر کے روز لاہور قلندرز کے خلاف آخری میچ کھیلا۔ مذکورہ دونوں ٹیمیں ہی پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔ میچ کا اختتام ہوا تو شاہد آفریدی نے پورے سٹیڈیم کا چکر لگایا اور مداحوں سے بھی ملے۔ شاہد آفریدی کے گراﺅنڈ میں چکر لگانے کے باعث یہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں کہ شاید وہ کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائر ہورہے ہیں۔

میچ کے بعدشاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کی تو ان سے ایک صحافی نے اسی حوالے سے سوال پوچھا۔ بوم بوم نے اس سوال کے جواب میں واضح کیا کہ وہ کرکٹ نہیں چھوڑ رہے ۔ ’میں نے کرکٹ نہیں چھوڑی، ابھی پی ایس ایل چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے اگلے سال پتا نہیں کس ٹیم کی جانب سے کھیلوں گا‘۔

ورلڈ کپ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں ان سے اچھی توقعات ہیں، ورلڈ کپ میں سینئرز کو موقع ملنا ضروری ہے، شعیب ملک قوم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ سابق کپتان نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا مکی آرتھر کو ڈریسنگ روم میں اپنا مزاج ٹھنڈا رکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں