14

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے 191 رنز کےجواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے14 اوورز میں دو وکٹوں پر 129 رنز بنا لیے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 190 رنز بنائے جس میں اوپنر بابر اعظم 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ منرو 30، لیونگسٹن5، انگرم 24 اور ڈنک 18 رنز بنا کرپویلین لوٹے، افتخار احمد 44 اور عماد وسیم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2، سہیل تنویر،محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس میچ کے لیے کراچی کنگز نے دو تبدیلیاں کی ہیں،سہیل خان اور بین ڈنک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ گلیڈی ایٹرز نے اعظم خان کی جگہ انور علی کو شامل کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں کھیلنے پر خوشی ہورہی ہے ، اسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا ہے امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا خوش آئند ہے۔

واضح رہے کراچی کنگز کو پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے صرف ایک جیت درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں