18

باربی ڈول کی 60ویں سالگرہ

لڑکیوں کی بچپن کی ساتھی باربی ڈول کی 60ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے باربی ڈول کے مداح متعدد ایونٹس کا انعقاد کررہے ہیں۔

باربی ڈول کی 60ویں سالگرہ

اس موقع پر باربی ڈول بنانے والی مشہورامریکی کمپنی نے ایک شاندار نمائش کا انعقادبھی کیا ہے جس میں اب تک تیار کیے جانے والے سینکڑوں باربی کے ماڈلز نمائش کیلئے پیش کیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 9مارچ 1959میں پہلی بار باربی ڈول متعارف کروائی گئی جو آج تک دنیا بھر کی بچیوں کی ہمجولی بنی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں