29

جامعہ زکریا شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیزکےطلباء کیلئے ٹریننگ پروگرام شروع

جامعہ زکریا شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیزکےطلباء کیلئے باقاعدہ ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ، چیئرمین شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسرڈاکٹراشرف خان نے میڈیا سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے

کہ دور حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیا کے طالب علموں کو سوشل میڈیا ٗ سٹیزن جرنلزم ٗ فوٹو جرنلزم ٗ تخلیقی تحریروں کے علاوہ مفید اور کارآمد شہری بننے سے متعلق ٹریننگز کے مواقع فراہم کئے جائیں گے،

ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو پر امن معاشرے کے قیام سے متعلق شعور دینا ہے ،پروجیکٹ کوارڈینٹر جنید نذیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں تیزی سے میڈیا کی انڈسٹری بحران کا شکار ہے اور نوجوان صحافیوں کیلئے ملازمت کے محدود مواقع میسر ہیں،

یہ ٹریننگزمیڈیا سٹوڈنٹس کیلئے ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر نئے رجحانات کے استعمال کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہونگی، اس موقع پر ڈاکٹر ادریس لودھی اور مرتضیٰ حسین نقوی نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں