19

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کی شدت برقرار

لاہور ( نوید انور . بیوروچیف ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جب کہ کئی علاقوں میں ہلکی دھند کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن میں کہیں کہیں اور مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں