29

تھانہ پولیس ڈڈیال کا منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف سخت ایکشن

ڈڈیال آذادکشمیر (تحصیل رپورٹر حمادالحسن) تھانہ پولیس ڈڈیال کا منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ۔
ڈی ایس پی سردار غالب کی نگرانی میں ایس ایچ او چوہدری شہزاد کی منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کارروائی کی۔

منشیات اور جوئے پر لگی ہوئی رقم مبلغ 36000 سمیت 4 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق SHO شہزاد چوہدری نے کارروائی کرتے ہوئے اکرم گجر سکنہ گڑھا انب کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 50 گرام ہیروئن ۔ سفیر ولد شبیر سکنہ بہاری ،عبدلمالک پٹھان سکنہ لویر دئیر کے پی کے ۔کے قبضہ سے 250 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کردئے۔

جبکہ دوسری کارروائی میں بھڑوٹیاں جنگل میں ASI سمیع اللہ نے DFC یعقوب ودیگر نفری کے ساتھ چھاپہ مار کر جواری رمضان ولد شبیر عالم سکنہ خادم آباد، سخاوت مغل سکنہ حویلی ڈڈیال کو گرفتار کر لیا جبکہ 5 جواری جنگل میں بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ کارروائی کے دوران تاش کے پتے اور مبلغ 36000 ہزار جوئے پر لگی رقم ضبط ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں