18

لوکل گورنمنٹ کشمور کے چیف آفیسر کیخلاف کارروائی

کراچی ( محمدشفیق ) سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو لوکل گورنمنٹ کشمور کے چیف آفیسر اظہر مہیسر کیخلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی جی نیب سے وضاحت طلب کرلی

جبکہ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے جس شخص کو لکھنا نہیں آتا ، وہ کرپشن کی تحقیقات کیسے کرے گا ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لوکل گورنمنٹ کشمور میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کی تو نیب تفتیشی افسر کی جانب سے سوالوں کے جواب نہ دینے پر عدالت برہم ہوگئی ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے محکمہ اینٹی کرپشن ایک بار انکوائری ختم کرچکا ہے تو نیب دوبارہ انکوائری کیسے کرسکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں