39

احاطہ کچہری میں مدعی کی فائرنگ سے ملزم قتل

سرگودھا ( شاہد عمران ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) احاطہ کچہری میں مدعی کی فائرنگ سے پولیس حراست میں ملزم قتل ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق مدعی نے پولیس حراست میں ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
ملزم جاوید خان نے کچھ عرصہ قبل فائرنگ کرنے والے شخص احمد حسن کی بیٹی کو اغوا کر لیا تھا

اس لیے پولیس اس کو پیشی کے لیے عدالت لا رہی تھی اسی وقت مدعی نے فائرنگ کر دی جس سے ملزم جاوید موقع پر جانبحق ہو گیا ۔

پولیس نے فوری کارواۓ کرتے ہوۓ ملزم کو پکڑ لیا ڈی پی اوسرگودھا نے نوٹس لیتے ہوۓ رپورٹ طلب کر لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں