31

تخت نصرتی : سرچ آپریشن

لیہ ( انور شاہ ۔ آن لائن جرنلسٹ )‎ تحصیل تخت نصرتی کے مخصوص علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا فیصلہ ، ایف سی کی بھاری نفری طلب ، ایف سی کے دو پلاٹوں کے تازہ دم دستے تخت نصرتی پہنچ گئے ۔

کرک تحصیل تخت نصرتی کے مخصوص علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا فیصلہ ، ایف سی کی بھاری نفری طلب ، ایف سی کے دو پلاٹوں کے تازہ دم دستے تخت نصرتی پہنچ گئے ،

تحصیل تخت نصرتی کے مخصوص علاقوں سرکی لواغر ، زرکی نصرتی ، چھتہ بانڈہ ، شنواہ گڈی خیل اور ورانہ میر حسن خیل میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کی تیاریاں شروع ، اگلے چند دنوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا امکان ، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔

تفصیلات کے مطابق کرک پولیس نے تحصیل تخت نصرتی کے مخصوص علاقوں سرکی لواغر، زرکی نصرتی، چھتہ بانڈہ، شنواہ گڈی خیل اور ورانہ میر حسن خیل میں بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن کا فیصلہ کر لیا ۔

اسی سلسلے میں ایف سی کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہیں ایف سی کے دو پلاٹون کے تازہ دم دستے جس میں سو اہلکار ہیں تخت نصرتی پہنچ گئے ،

اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے ڈی ایس پی تخت نصرتی سرکل ساجد ممتاز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اپریشن کا فیصلہ اٹل ہے ۔

تحصیل تخت نصرتی کے مخصوص علاقوں میں پولیس اور ایف سی فورس کا مشترکہ اپریشن ہو گا، ایف سی فورس کے دو پلاٹون جن میں سو سپاہی شامل ہے تازہ دم دستے تخت نصرتی پہنچ چکے ہے ۔

آپریشن کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہے، اگلے چند دنوں میں جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر اپریشن کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں