14

خیبر پختوںخوا : انسدادپولیو مہم شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد شفیق . ای این این ) خیبر پختوںخوا میں رواں سال پولیو کے دو کیسز سامنے آنے پرمحکمہ صحت نے ہنگامی انسدادپولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،

مہم اٹھارہ فروری سے شروع ہوگی۔محکمہ صحت خیبر پختوںخوا کے مطابق بنوں اور قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

انسداد پولیو مہم اٹھارہ فروری سے بنوں اور جنوبی اضلاع میں چلائی جائیگی ۔ رواں سال پولیو کا ایک کیس بنوں اور دوسرا قبائلی ضلع باجوڑ سے رپورٹ ہوا تھا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں