15

اسمارٹ فون کے بعد اسمارٹ پیپل بننے کا رجحان

کراچی ( محمد شفیق ۔ ای این این رپورٹر) سویڈن میں لوگوں نے جسم میں مائیکرو چپ لگوانا شروع کر دی ۔ ہزاروں افراد نے خود کو جدید دور کی نئی تبدیلی کی پیش کر دیا ہے

اور اب وہ گاڑی کی چابیوں ، اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز اور بسوں ، ٹرینوں اور ٹرام کے ٹرانسپورٹ کارڈ سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپنے جسم میں مائیکرو چپ نصب کروا رہے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اپ کی جِلد کے نیچے نصب ایک چھُپی ہوئی چھوٹی سی مائیکرو چپ آپ کے روزمرہ استعمال کے کارڈز ، چابیاں اور پرس کھو جانے سے بچنے میں مدد فراہم کرے گی۔

اسمارٹ فون کے بعد اسمارٹ پیپل بننے کا رجحان تیزی سے جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں