23

جرائم کا سد باب کرنے کے لئے ضلع بھر کے تھانوں میں مزید نفری : ڈی پی ا و عاطف نذیر

ڈیرہ غازیخان ( وقاص احمد لغاری ۔ پریس رپورٹر ) جرائم کا سد باب کرنے کے لئے ضلع بھر کے تھانوں میں مزید نفری بڑھاتے ہوئے 5 مزید نئی چوکیاں اور 4 نئی پکٹس قائم کر دی گئیں ہیں یہ بات ڈی پی ا و عاطف نذیر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتاٸی۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لارہے ہیں اسی لئے ضلع کے اہم داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم جگہوں پرمزید پکٹس اور چوکیاں قائم کی گئی ہیں جن کا مقصد عوام کو بھر پو ر تحفظ فراہم کرنا ہے چوکی سمینہ سادات گگو موڑ ، چوکی لوہار والا/ پائیگاں ،چوکی وڈور،چوکی سلیم آباداور چوکی معموری قائم کر کے درجنوں پولیس ملازمان تعنات کر دئیے گئے ہیں

جبکہ پکٹ گھاس منڈی ،پکٹ چونگی ڈمرہ، پکٹ کینٹ ایریا اور پکٹ پل گجوجی قائم کرتے ہوئے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ڈی پی او عاطف نذیر نے کہا کہ ضلع بھر کے تھانوں کو بھی مزید نفری فراہم کر کے الرٹ کر دیا گیا ہے

انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور اقدامات عمل میں لاتے ہوئے ضلع بھر کوامن کا گہوارہ بنایا جا رہا ہے

پچھلے پانچ سالوں کی نسبت جرائم پر قابو پاکر جرائم کی شرح میں کافی کمی ہو چکی ہے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اضافی نفری تعینات کرنے کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا سدباب کرنا ہے تھانہ کوٹ مبارک ، تھانہ کالا اور تھانہ شاہ صدر دین میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے SHOsتعینات کر دئیے گئے ہیں

اور ان تھانوں میں بھی مزید نفری تعینات کرتے ہوئے پولیس کے جوانوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جو عادی مجرمان اور جرائم پیشہ عناصراور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں