49

ڈیرہ غازی خان شہر پر توجہ کی ضرورت

ڈیرہ غازی خان‎ ( ماجد لعل ۔ بیوروچیف ) پاکستان کے آپ کسی بھی کونے میں ہوں تو ڈیرہ غازی خان کی DG سیمنٹ وہاں پر آپ کو ملے گی .
سیمنٹ فیکٹری سالانہ اربوں روپے کا خالص منافع کماتا ھے ، بد قسمتی ڈیرہ غازی خان کی عوام کی آور خاص طور پر سیمنٹ فیکٹری کے نزدیکی علاقوں کی یہاں ان لوگوں کو کام نہیں ملتا

اگر ملتا بھی ھے تو صرف لیبر کی حد تک آگر کوئی پڑھ لکھ کر انجینئر بن بھی جائے تو نوکری نہیں ملتی یہاں کی آبادی کو سیمنٹ فیکٹری کسی قسم کی سہولت فراہم بھی نہیں کرتا

کوئی سکول نہیں کوئی ہسپتال بھی نہیں اور سب بڑی بدقسمتی یہاں کی آبادی ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے ہیں انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں ، یہاں پینے کا پانی 300 فٹ زیر زمین ھے . سیمنٹ فیکٹری اس علاقے سے کھربوں کماتا ھے .

تو اس چاہیے یہاں کی آبادی کو بنیادی سہولیات فراہم بھی کرے سیمنٹ فیکٹری کی آلودگی سے ہر سال سینکڑوں افراد بینائی سے محروم کر رہی ھے کئی لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں

میری وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار وزیر اعظم عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ھے خدارا یہاں کے لوگ بھی انسان ہیں جینا ان کا بھی حق ھے امراء منرل واٹر پیتے ہیں یہاں لوگ نہا بھی نہیں سکتے,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں