35

مویشی چوری کی بڑھتی ہوئی وادات

کسووال ( محمد وقاص انصاری ) مویشی چوری کی بڑھتی ہوئی واداتوں کیخلاف نواحی گاوں 116/12L کے دیہاتیوں کا احتجاجی مظاہرہ کیا ،

بائی پاس کسووال بلاک ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، ٹریفک جام ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا ،

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی سرکل میں آئے روز مویشی چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں ،

پولیس بے بس اور تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے سرکل چیچہ وطنی میں ڈاکوراج لگا ہوا ہے ۔

گذشتہ رات بھی گاوں 116/12L سے درجنوں مویشی چوری ہوئے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں

چور ڈالا یا ٹرک لے کر آتے ہیں تو اطمینان سے پورا ٹرک لوڈ کر کے لے جاتے ہیں

ڈی پی او ساہیوال اور وزیراعلی پنچاب سے اس ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ظلم سے نجات حاصل ہو ، آخری اطلاعات آنے تک جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں