41

پاکستان میں دیگر شہروں کیطرح بونیر میں بھی ”یوم یکجہتی کشمیر“ منایا گیا

بونیر ( اکبر بونیری ۔ ENN – 175 ) پاکستان میں ہر سال بھارتی ظلم و بربریت اور کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کرنے کئلے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشیر منایا جاتا ہے۔

آج بھی پاکستان میں دیگر شہروں کیطرح بونیر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔
جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حلیم باچا ، سابقہ امیدوار پی کے 21 انجنئر ناصر علی، کامران حان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں جماعت اسلامی مرکز ریگا سے سواڑی بازار قیصر ولی حان چوک تک پیدل واک کیا۔

انھوں نے بھارتی افواج سے کشمیری نوجوانوں ، بوڑھوں ، عورتوں اور معصوم بچوں پر مظالم ، بربریت کے خلاف نعرے بھی لگائے اور قاتلانہ حملوں کی سختی سے مذمت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں