68

پنجاب یوتھ کونسل کے زیرِ اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور پریس کلب کے باہر واک

خانقاہ ڈوگراں( بیورو چیف . محمد احمد ناز ) پنجاب یوتھ کونسل کے زیرِ اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے چئیرمین پنجاب یوتھ کونسل میاں حمزہ کرامت کی قیادت میں پنجاب یوتھ کونسل کی کابینہ نے لاہور پریس کلب کے باہر واک کی، جس میں میران ناصر، رضوان ہاشمی، منصور احمد، سبھی حیدر، عثمان بیگ، طلحہ خرم اور وقار خان شامل تھے۔

قانونِ فطرت ہے کہ عروج ایک خاص حد تک جا کر زوال میں تبدیل ہو جاتا ہے۔اور زوال بالآخر عروج کی طرف گامزن دکھائی دیتا ہے۔
عروج و زوال کی داستان تاریخِ مسلم میں کچھ نئی نہیں ہے۔عرب کے لق و دق صحرا میں رہنے والے بدو دنیا کی بہترین قوم اور تاریخ کی اعلی ترین مثال بن گئے۔
مجوسی ، زرتشت ، فرعونی اور بدھا جیسے عقائد اپنے عروج سے نیچے آتے آتے ختم ہونے کو ہیں لیکن مسلمان رہتی دنیا تک آیا ہے۔

یہ تحریک اتنی ہی ابھرے گی جتنا تم اس کو دبانے کی کوشش کرو گے۔اس لئیے کہ آج کا کشمیر مجبور و محکوم تو ہے مگر فقیر نہیں ۔وقت ثابت کرے گا

کہ کشمیر ایک بار پھر جنت نظیر بن کر دنیا میں ابھرے گا۔اور اس سلسلے میں صرف پانچ فروری ہی نہیں ہر لمحہ ،ہر گھڑی پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی ، جذجہ اخوت اور حق خود ارادیت میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

پنجاب یوتھ کونسل کا ایک ہی نعرا، کشمیر ہمارا، کشمیر ہمارا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں