کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں شرح 22 فیصد سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کراچی میں مہلک وائرس کی مثبت شرح 22.65 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد کی شرح 2.85 فی صد رہی، کورونا کے باعث دو افراد انتقال کر گئے۔

 

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 382 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 87 پہنچ گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے۔

صوبوں اور مختلف شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح

سندھ: 6.17 فی صد

خیبرپختونخوا: 1.15 فی صد

پنجاب: 1.17 فی صد

آزاد کشمیر : 2.94 فی صد

کراچی: 22.65 فی صد

حیدرآباد: 0.32 فی صد

مردان: 2.44 فی صد

اسلام آباد:2.31 فی صد

لاہور: 2.76 فی صد

پشاور:3 فی صد

راولپنڈی: 1.05 فی صد

سرگودھا: 1.64 فی صد

مظفرآباد:6.25 فی صد

ایبٹ آباد:4.17 فی صد

نوشہرہ: 5 فی صد

اندرونی ملک پروازوں میں ماسک پہننا دوبارہ لازمی قرار

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث اندرون ملک پروازوں پر سفر کے دوران مسافروں کے لیے ماسک پہننا دوبارہ لازمی کر دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اپنے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ شعبوں اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک پہننے سے متعلق نئے حکم نامے کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔

سی اے اے نے مزید کہا ہے کہ اندرون ملک ہوائی سفر سے متعلق کورونا وائرس سے متعلق اصول و ضوابط اور گائڈ لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ماہرین کا بوسٹر شاٹس لگوانے پر زور

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد ماہرین صحت نے عوام پر پر زور دیا ہے کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

کووڈ 19 کے لیےسندھ کی فوکل پرسن ڈاکٹر ثمرین اشرف قریشی نے ڈان کو بتایا کہ عام لوگ کورونا وائرس کے حوالے سے انتباہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور کورونا کے نئے ویریئنٹس سے متاثر ہونے کے زیادہ امکانات کے باوجود، خاص طور پر کراچی اور حیدرآباد میں کیسز میں تیزی سے اضافے کے باوجود بوسٹر شاٹس کا ٹرن اوور کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تمام نامزد ویکسینیشن مراکز فعال ہیں جہاں لوگ مفت بوسٹر شاٹس لگوا سکتے ہیں جب کہ 5 ماہ بعد ایک بوسٹر شاٹ لگوایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں کوویڈ 19 ویکسینیشن کے اہم مراکز میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال، اوجھا کیمپس، نارتھ ناظم آباد میں چلڈرن اسپتال اور ملیر میں ٹھڈو نالو سینٹر شامل ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 11 کارندے گرفتار کرلیے

پیر جون 27 , 2022
لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 11 کارندے گرفتار کر لیے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار 11 دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ کارروائیوں کے دوران 63 […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: