پشاور اور دیر میں چھت اور دیوار گرنے سے طالبہ سمیت 2 افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا میں مختلف واقعات میں چھت اور دیوار گرنے سے بچوں سمیت 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے پھند روڈ خٹکو پل کے قریب کچے مکان کی چھت گر گئی،  جس کے ملبے تلے 7 افراد دب گئے۔  امدادی ٹیموں نے تمام افراد کو نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا، جہاں ڈاکٹروں نے 18 سالہ خاتون کو جاں بحق قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں ماں اور بچے شامل ہیں۔اسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں 50 سالہ نعمت، ایک 40 سالہ خاتون، 10 سالہ سجاد، 8 سالہ خلیفہ، 4 سالہ اسحٰق، 6 سالہ اسرار شامل ہیں۔

دریں اثنا لوئر دیر میدان کے علاقے بلوخان دپور میں سرکاری پرائمری اسکول کی دیوار گر گئی، جس سے کئی بچے ملبے تلے دب گئے۔ امدادی ٹیموں نے ایک بچی کی لاش اور دیگر 6 زخمی بچوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں شرح 22 فیصد سے تجاوز کرگئی

پیر جون 27 , 2022
پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کراچی میں مہلک وائرس کی مثبت شرح 22.65 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: