کانسٹیبل نے خاتون پولیس اہلکار کو ریپ کر کے ویڈیو وائرل کردی

مٹیاری کے نزدیک ہالہ ٹاؤن میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو ساتھی مرد پولیس اہلکار نے ریپ کر کے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

اخبار کے مطابق ہالہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 336، 337، 356 بی، 506 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کانسٹیبل یوسف بلال کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے مقامی صحافی کو بتایا کہ مذکورہ کانسٹیبل نے اسے ایک ملزم کے خلاف انکوائری کے سلسلے میں کام کرنے کےبہانے پولیس کی سرکاری رہائش گاہ پر بلایا۔

 

خاتون کے مطابق ملزم نے اسے چائے میں نشہ آور دوا ملا کر دی جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی تو ملزم نے اسے ریپ کیا اور اس واقعے کی ویڈیو بنائیں۔

خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیے گئے اس ظلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا کر وہ اب انہیں بلیک میل کررہا تھا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے کہا کہ مبینہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے بھر میں متعدد تھانوں میں خاتون پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی آفیسرز اور رائٹنگ ہیڈ کانسٹیبل بنایا جارہا ہے لیکن اس قسم کے واقعات سے ان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پشاور اور دیر میں چھت اور دیوار گرنے سے طالبہ سمیت 2 افراد جاں بحق

پیر جون 27 , 2022
پشاور: خیبر پختونخوا میں مختلف واقعات میں چھت اور دیوار گرنے سے بچوں سمیت 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے پھند روڈ خٹکو پل کے قریب کچے مکان کی چھت گر […]

کیلنڈر

دسمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: