اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلیے 65 دن میں حلقہ بندیوں کا حکم

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 65 دن میں حلقہ بندیوں کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار طارق فضل چوہدری کی درخواست منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا ہے کہ توقع ہے الیکشن کمیشن 65 دن میں 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کرے گا، توقع ہے وفاقی حکومت اور تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے، الیکشن کمیشن سے تعاون نہ ہوا تو کمیشن یہ کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دے سکتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت بار بار قوانین بدل کر الیکشن میں رکاوٹ ڈالتی رہی، کابینہ نے یونین کونسلز کی تعداد 101کرنے کی منظوری دی ، کابینہ فیصلے کا گزٹ نوٹی فکیشن شائع ہوچکا جس کے تحت 101 یونین کونسلز کے فیصلے پر عمل درآمد کر کے ہی الیکشن شیڈیول جاری ہونا تھا۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں پر رضا مندی ظاہر کی ہے، الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں تین بار حلقہ بندیاں ہو چکیں،الیکشن کمیشن کے مطابق وہ 120 دن کے اندر نئے الیکشن کا پابند تھا، الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے تعاون کا حکم دیا جائے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کانسٹیبل نے خاتون پولیس اہلکار کو ریپ کر کے ویڈیو وائرل کردی

ہفتہ جون 25 , 2022
مٹیاری کے نزدیک ہالہ ٹاؤن میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو ساتھی مرد پولیس اہلکار نے ریپ کر کے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ اخبار کے مطابق ہالہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 336، 337، 356 بی، 506 کے تحت […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: