وزیر خزانہ کی یقین دہانی پر ایف بی آر ملازمین نے ہڑتال ختم کردی

کراچی: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر ایف بی آر ملازمین نے سات روز سے جاری قلم چھوڑ ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ مذاکرات کیے جس کے بعد انہوں نے ہڑتال ختم کردی۔ نمائندوں میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو علی صالح حیات راولپنڈی، نعیم شاہ اسلام آباد، آئی آر او ناصر عباسی ملتان، طاہر خاکوانی پشاور، علی جان آرٹی او بہاولپور اور آئی آر او سید تنصیر ترمذی شامل تھے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ وہ ایف بی آر ملازمین کی تنخواہیں دیگر وفاقی اداروں کے مساوی کرنے سے متعلق سفارشات پر کام کررہے ہیں تاکہ ایف بی آر ملازمین کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

وفد میں شامل ایکشن کمیٹی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے ایف بی آر ملازمین کے مطالبات پورا کرنے پر بھرپور آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ کے ساتھ مذکرات کامیاب کرانے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور سیاسی و سماجی شخصیت رانا طارق نے کلیدی کردار ادا کیا۔

مذاکرات میں حالیہ پیش رفت کے بعد ایف بی آر ملازمین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر ایک ذمہ دار اور فرض شناس پروفیشنل ادارہ ہے جس نے کورونا جیسے معاشی بحران سے لے کر موجودہ مالی سال تک نہ صرف ٹیکس وصولی کے ہدف پورے کیے ہیں بلکہ زیادہ وصولیاں کر کے قومی خزانے میں محصولات جمع کروائے اور اب حکومتی احکامات کے مطابق یہ ادارہ اضافی 271 ارب روپے اکٹھا کرنے  کے لیے بھی سرگرمِ عمل ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلیے 65 دن میں حلقہ بندیوں کا حکم

ہفتہ جون 25 , 2022
  اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 65 دن میں حلقہ بندیوں کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار طارق فضل چوہدری کی درخواست منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا ہے کہ توقع ہے الیکشن کمیشن 65 دن […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: