چاردیواری کے بغیر سوئزرلینڈ کا ’زیرواسٹارہوٹل‘

سوئزرلینڈ: سوئزرلینڈ کے ڈیزائن فنکاروں نے ایک انوکھا ہوٹل بنایا ہے جو کسی چھت، چار دیواری اور سہولت کے بغیر ہے اور اسے زیرو اسٹار ہوٹل کا نام دیا گیا ہے۔

ہوٹل کے مالکان پیٹرک اور فرینک رِکلن کے مطابق جب کوئی اس ہوٹل میں آتا ہے تو وہ اسے روایتی ہوٹل کے کمرے میں رات گزارنے یا پھر کھلی فضا میں سونے کا کہتے ہیں۔ باہر کی کھلی فضا میں منجی بستر کی طرز پر سونے سے وہ عالمی مسائل کا ادراک کرسکتے ہیں یا پھر عالمی وبا، جنگوں، معاشی مسائل اور دیگر امور پر دوسرے سے بات چیت بھی کرسکتے ہیں۔

 

ہوٹل کے باہر انہوں نے دو عدد ڈبل بیٹ، دو اطراف کے ٹیبل اور لیمپ لگائے ہیں لیکن نہ سر پہ چھت ہے اور نہ ہی اطراف میں کوئی دیوار ہے۔ بسترے کے قریب ہی ایک پیٹرول پمپ ہے اور قریبی ایک چھوٹا سا دیہات واقع ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہوٹل کا مقصد لوگوں کو سلانے سے زیادہ عالمی مسائل کی جانب راغب کرنا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ معاشرے کو فوری تبدیلی کی ضرورت ہے جن میں کلائمٹ چینج اور غربت بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب انسان کی نہ ختم ہونے والی لالچ نے اس سیارے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

یکم جولائی سے 18 ستمبر تک زیرو اسٹار ہوٹل کی کھلی فضا میں ایک رات گزاری جاسکتی ہے لیکن کرایہ 337 ڈالر ہے۔ تاہم ایک بیرا صبح کا ناشتہ اور مشروبات وغیرہ فراہم کرتا ہے۔ فنکاروں کے مطابق ملک کے دیگر پرفضا مقامات پر مزید ایسے ہوٹل کھولے جائیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر خزانہ کی یقین دہانی پر ایف بی آر ملازمین نے ہڑتال ختم کردی

ہفتہ جون 25 , 2022
کراچی: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر ایف بی آر ملازمین نے سات روز سے جاری قلم چھوڑ ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ مذاکرات کیے جس کے بعد […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: