ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہیں ان کی فیملی زندہ نہیں، رپورٹ وزارت خارجہ

 اسلام آباد: ڈاکٹرعافیہ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہیں ان کا خاندان زندہ نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

عدالت میں جمع کرائی گئی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہیں کہ ان کی فیملی زندہ نہیں ہے۔عدالت نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی کو امریکا کا ویزا دلانے میں سہولت فراہم کرنے اورامریکا میں ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ دفترخارجہ کے افسر کو عافیہ صدیقی کے خاندان کو اپنا رابطہ نمبر دینے کا حکم بھی دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہیں کہ ان کی فیملی زندہ نہیں۔ قونصل جنرل نےفیڈرل میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر عافیہ قید ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فیڈرل میڈیکل سینٹر کی وارڈن کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کال نہیں کرنا چاہیں تو زبردستی نہیں کرسکتے۔

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر نے کہا  عافیہ صدیقی فیملی کو امریکی ویزا دلانے کی پوری کوشش کریں گے تاہم ویزا ملنے کی گارنٹی نہیں کیونکہ حتمی فیصلہ امریکی حکومت کا ہوگا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چاردیواری کے بغیر سوئزرلینڈ کا ’زیرواسٹارہوٹل‘

ہفتہ جون 25 , 2022
سوئزرلینڈ: سوئزرلینڈ کے ڈیزائن فنکاروں نے ایک انوکھا ہوٹل بنایا ہے جو کسی چھت، چار دیواری اور سہولت کے بغیر ہے اور اسے زیرو اسٹار ہوٹل کا نام دیا گیا ہے۔ ہوٹل کے مالکان پیٹرک اور فرینک رِکلن کے مطابق جب کوئی اس ہوٹل میں آتا ہے تو وہ اسے روایتی […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: