عاطف اسلم کے نئے گانے ’’رنگریزہ ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ممبئی: مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے’’ رنگریزہ ‘‘ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

عاطف نے 3 سال بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میوزک انڈسٹری میں انٹری دی ہے جس پر ان کے بھارتی مداح بےحد پُرجوش ہیں، عاطف اسلم نے بھارتی پنجابی فلم ’’لور‘‘کے لیے اپنا نیا گانا ریکارڈ کروایا ہے جس کا عنوان ’رنگریزہ‘ ہے جبکہ گانا پنجابی زبان میں گایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عاطف اسلم کے گانے ریلیز نہ ہونے پر ان کے بھارتی مداح کئی سال سے مایوس اور بھارت میں گلوکار کی واپسی کے منتظر تھے۔

عاطف اسلم کی سُپر ہٹ گانے کیساتھ بھارت میں واپسی

تاہم عاطف کے نئے گانے کا ٹیزر جاری ہوتے ہی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے، ’رنگریزہ بائی عاطف اسلم ‘ بھارت سمیت بنگلادیش اور پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے گلوکار کے  نئے گانے کے ٹیزر کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور مداح گانے کی مکمل ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ بھارتی فلم میں شامل عاطف اسلم کے گانے ’ رنگریزہ ‘ کو 1 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آئی ٹی انڈسٹری پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا بہتر ہے، امین الحق

ہفتہ جون 25 , 2022
اسلام آباد: وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرط ختم کرنا بہترہے۔ امین الحق نے کہا کہ شعبہ آئی ٹی فعال بنانے اور زرمبادلہ کے زیادہ حصول کے لیے ضروری ہے کہ ان تمام تجاویز پر […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: