صنوبر کے درخت میں خون کی کمی کا علاج دریافت

مشی گن: اینیمیا یا خون میں فولاد کی کمی اس پروٹین کی ناکارگی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جو فولاد کو لاد کر سارے عضو تک پہنچاتا ہے۔ اب صنوبر کے درخت سے ملنے والا ایک سالمہ (مالیکیول) بعض اقسام کے اینیمیا میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ سالمہ نہ صرف جگر میں فولاد کے غیرمعمول ارتکاز کو کم کرسکتا ہے بلکہ خون کے سرخ خلیات اور اعضا تک ہیموگلوبن بھیجنے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔

امریکا میں جامعہ مشی گن اور اٹلی کی موڈینا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق ’ہینوکیٹیول‘ نامی ایک سالمہ دریافت کیا ہے جو شکستہ فیروپورٹن پروٹین کی جگہ لے کر فولاد کو ایک سے دوسرے مقام تک لے جاکر خون اور فولاد میں کمی کو پورا کرسکتا ہے۔
سائنسدانوں نے اس ضمن میں چوہوں پرتجربات کئے تو اس کے امید افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ فولاد لے جانے والا فیروپورٹین پروٹین بعض جینیاتی کیفیات یا انفیکشن کی وجہ سے متاثر ہوجاتا ہے اور یوں اینیمیا کا مستقل مرض لاحق ہوجاا ہے۔ جبکہ یہ فولاد جگر میں جمع ہوتارہتا ہے اور کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔

صنوبر کے درخت سے حاصل شدہ مالیکیول سے 2017 میں زیبرا فش میں اینیمیا کو بہتر بنایا گیا۔ بلاشبہ یہ نتائج حوصلہ افزا تھے جس کے بعد سائنسدانوں نے مزید تحقیق شروع کی۔

اس کے بعد ماہرین نے اینیمیا کے شکار چوہوں پر اسے آزمایا جس سے جگر کی حالت بہتر ہوئی اور خون کے سرخ خلیات کی پیداوار بڑھنا شروع ہوئی۔ اگرچہ یہ سوفیصد علاج تو نہیں لیکن اس کی افادیت بڑے پیمانے پر انسانی تجربات کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔

تاہم اب ماہرین ’ہینوکیٹیول‘ سالمے پر مزید تحقیقات کررہے ہیں تاکہ اس عمل کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ تاہم کچھ انسانوں پر اس کی آزمائش کی گئی تو معلوم ہوا کہ کئی اقسام کے اینیمیا کے شکار افراد میں اس سے افاقہ ہوسکتا ہے۔ دیگر ماہرین کے مطابق صنوبر کے درخت سے اس اہم مرض کو حل کرنے میں اہم پیشرفت ملے گی۔

.

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عاطف اسلم کے نئے گانے ’’رنگریزہ ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ہفتہ جون 25 , 2022
ممبئی: مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے’’ رنگریزہ ‘‘ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ عاطف نے 3 سال بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میوزک انڈسٹری میں انٹری دی ہے جس پر ان کے بھارتی مداح بےحد پُرجوش ہیں، عاطف اسلم نے […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: