سبسکرپشن میں کمی: نیٹ فلکس نے مزید 300 ملازمین فارغ کرڈالے

نیویارک: صارفین کی سبسکرپشن میں کمی کے باعث نیٹ فلکس نے مزید 300 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سبسکرپشن میں کمی اور بڑھتی مسابقت کے سبب مزید 300 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کردیا ہےجوکہ زیادہ تر امریکا میں موجود  کمپنی کی افرادی قوت کا تقریباً 4 فیصد بنتا ہے ان ملازمین کو کمپنی کے اخراجات گھٹانے کیلئے نکالا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار بڑی کمی آئی تھی جس کے بعد نیٹ فلکس نے گزشتہ ماہ 150 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا تھا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسٹریمنگ سروس پچھلے  کئی مہینوں سے دباؤ کا شکار ہےیہ دباؤ بڑھتی مہنگائی، یوکرین جنگ اور سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے درپیش ہے۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس نے چند ماہ قبل پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت ختم کردی تھی جس کے بعد سے سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافے کے بجائے کمی ہو رہی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی سمیٹنی چاہیے، عاقب جاوید

Sat Jun 25 , 2022
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی نسبت پاکستانی ٹیم سری لنکا میں کامیابی سمیٹ سکتی ہے۔ لاہورقلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ […]

کیلنڈر

February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728