مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات میں نواز چپڑاسی کے نام پر 32 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف

لاہور: چوہدری مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایف آئی اے کی جانب سے محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی اے نے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جواب جمع کروا دیا۔ چوہدری مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکاؤنٹس ہیں۔

ایف آئی اے کے نواز بھٹی چپڑاسی سے متعلق سوالات پر مونس الہیٰ نے نواز چپڑاسی کو جاننے سے انکار کیا ہے جب کہ نواز بھٹی کے شئیرز سے متعلق بھی نفی میں جواب آیا ہے۔

 

مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ نواز بھٹی چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے متعلق بھی معلوم نہیں، میں محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا، مجھے بھائی راکیش الہی نے شئیرز تحفے میں دیے جس سے ایکس کیپٹل لیمیٹڈ کے ذریعے 16.2 فیصد شئیرز حاصل کیے۔

مونس الہٰی نے جواب داخل کیا ہے کہ کہا کہ 18.63 فیصد شئیرز انویسٹمنٹ کر کے ’’ایم ای کیپٹل لیمیٹڈ‘‘ کے ذریعے لیے، ‘آر وائے کے’ گروپ بنانے میں کوئی کردار نہیں البتہ عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے، ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں سب کچھ واضح ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرگ کی تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے نے مونس الہی سے 33 سوالات کے جوابات مانگے تھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت نے خاموشی سے کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھول لیا

Sat Jun 25 , 2022
کابل: بھارت نے بغیر کسی رسمی اعلان کے خاموشی سے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا۔ افغان میڈیا کے مطابق بھارت نے بغیر کسی باضابطہ اعلان کے خاموشی سے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا۔ بھارت سے ایک ’تکنیکی ٹیم‘ سفارت خانے پہنچ گئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031