پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد اور معاوضوں میں اضافہ

لاہور: پی سی بی گورننگ بورڈ نے نئے مالی سال کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری دے دی، سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کی تعداد اور ان کے ماہانہ معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ رمیز راجہ نے بتایا کہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے نئے مالی سال کے لیے 15 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، منظور شدہ بجٹ کا 78 فیصد کرکٹ سے متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ ہوگا۔

رمیز راجہ نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کے مشاہرہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، مینز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33 کردی گئی ہے ساتھ ہی ہم سینٹرل کنٹریکٹ میں پہلی بار ریڈ بال اور وائٹ بال متعارف کرا رہے ہیں۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹی 20 میں ٹیم بدلنا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے سے ٹیم کی کمرشل ویلیو میں اضافہ ہوا۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم بدلنے سے چیئرمین کی تبدیلی روایت ہے تو یہ ٹھیک روایت نہیں۔

 

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات میں نواز چپڑاسی کے نام پر 32 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف

ہفتہ جون 25 , 2022
لاہور: چوہدری مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایف آئی اے کی جانب سے محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی اے نے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جواب جمع کروا دیا۔ چوہدری مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: