پنجاب کابینہ میں توسیع؛ مزید 20 وزرا کا 27 جون کو حلف اٹھانے کا امکان

لاہور: پنجاب کابینہ میں توسیع کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کے مزید 20 وزرا کا 27 جون کو حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں 5 مشیروں کو شامل کیا جائے گا اور حلف اٹھانے والوں میں ملک ندیم کامران، سیف الملوک کھوکھر، بلال یاسین، میاں مجتبی شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر، رانا مشہود بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مخدوم عثمان محمود، مہر اعجاز چلانہ، ملک احمد علی اولکھ، جگنو محسن، میاں یاور زمان بھی سمیت دیگر حلف اٹھائیں گے۔ علاوہ ازیں خلیل طاہر سندھو اور بیگم ذکیہ شاہنواز بھی وزارت کا حلف اٹھائیں گی۔  گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نئے وزرا سے حلف لیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایران میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے سبکدوش

Fri Jun 24 , 2022
تہران: ایران میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ حسین طیب کوعہدے سے سبکدوش کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ حسین طیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایرانی خفیہ ایجنسی کے پروٹیکشن یونٹ کے چیف محمد کاظمی حسین طیب کی جگہ لیں گے۔ ایرانی حکام کا کہنا […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031