سونے کی فی تولہ قیمت میں بہت بڑی کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کمی کے بعد 1831ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4600 روپے اور 3943روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کمی کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 140700روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 120628روپے ہوگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے پر مستحکم رہی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب میں سفاک شوہر کے چھریوں کے وار سے بیوی قتل

جمعہ جون 24 , 2022
شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں درندہ صفت شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ماناوالہ میں خاوند نے بیوی کو چھریاں مار کر قتل کیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: