سائنس دانوں نے ہمیشہ چلنے والی لیزر تیار کرلی

یمسٹرڈیم: سائنس دانوں نے ایک ایسی ایٹمی لیزر تیار کی ہے جو ہمیشہ قائم رہ سکتی ہے، یہ ایجاد اگلی جینریشن کی ٹیکنالوجی کے کمرشل استعمال کے نئے باب کھولے گی۔

یونیورسٹی آف ایمسٹرڈیم کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے ایٹمی لیزر کے نظریے کے ایک ایسے مسئلے کو حل کرلیا جس نے 30 سالوں سے طبعیات دانوں کو الجھا کر رکھا تھا۔

عام آپٹیکل لیزر کے برعکس یہ ایٹمی لیزرایٹم کے بوز-آئنسٹائن کنڈینسیٹ (بی ای سی) نامی شے سے بنائی گئی ہے جو مادے کی شعائیں خارج کرتی ہیں۔ان لیزرز کو بڑی مقدار میں توانائی اور اپنی حالت میں برقرار رہنے کے لیے انتہائی ٹھنڈے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فی الحال اس کو انتہائی قلیل مدت تک فعال رکھا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ پروفیسر فلورین شریک کا کہنا تھا کہ پچھلے تجربوں میں ایٹموں کی بتدریج ٹھنڈک مکمل طور پر ایک ہی جگہ ہوئی تھی۔ اس سیٹ اپ میں محققین نے ایٹم کو ٹھنڈا کرنے کے عمل کو وقت کے بجائے مکان کے اعتبار سے پھیلایا گیا۔ آخر میں انتہائی ٹھنڈے ایٹم تجربے کے مرکز پر آئے جہاں بی ای سی میں ان کو مادے کی مربوط لہروں کی شکل دینے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب یہ ایٹم استعمال کیے جارہے ہوتے ہیں، نئے ایٹم بی ای سی کو دوبارہ بھرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ اس طرح سے یہ عمل جاری رہ سکتا ہے، ہمیشہ کے لیے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سونے کی فی تولہ قیمت میں بہت بڑی کمی

جمعہ جون 24 , 2022
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کمی کے بعد 1831ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4600 روپے اور 3943روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کمی کے نتیجے میں ملک […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: