اداکار ورون دھون کا ابرار الحق کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بھارتی اداکار ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے لئے پیغام جاری کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے اداکار ورون دھون کے انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں  اداکار ابرارالحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آہے ہیں، اداکار کہتے ہیں کہ’’ ’میں ابرار جی کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، ہمیں بہت اچھا لگا، جو ہماری میوزک کمپنی ہے اس نے گانے کے حقوق خریدے اور اب یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے، شکریہ ابرار‘‘۔

یاد رہے کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس ’دھرما‘ نے اپنی نئی فلم ’جگ جگ جیو‘ میں ابرارالحق کا مشہور گانا ’نچ پنجابن‘ تبدیل کرکے استعمال کیا ہے۔

 

جس پر ابرارالحق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر اجازت کے بغیر گانا ’’نچ پنجابن‘‘ اپنی فلم میں استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بعد ازاں T-Series نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ T-Series نے گانے کے حقوق قانونی طور پر حاصل کیے ہیں جبکہ کرن جوہر نے فلم میں گانے کا کریڈٹ ابرار الحق کو بھی دے دیا تھا، تاہم ابرارالحق نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ ’نچ پنجابن‘ کا ریمیک ریلیز ہوتے ہی بالی ووڈ پر چھا گیا اور سب ہی اس گانے کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فضائی آلودگی دماغی نشوونما کو متاثر کرسکتی ہے

جمعہ جون 24 , 2022
منگولیا: فضائی آلودگی کے ہولناک نقصانات آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ گھر کے اندر اور اطراف میں موجود آلودہ ہوا بالخصوص بچوں کی نشوونما متاثر کرسکتی ہے۔ اس فضا کو صاف بناکر دماغی نشوونما پر منفی اثرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ سائمن فریزر […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: