میں جانتا ہوں کہ پچھلی حکومت میں کتنی کرپشن ہوئی، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ زاتی طور پر جانتے ہیں کہ پچھلی حکومت میں کتنی کرپشن ہوئی انہوں نے اپنی نا اہلی کی وجہ سے معیشت کو دیوالیہ کردیا تھا۔

معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے اہم فیصلے کیے ہیں ان فیصلوں پر میں عوام کو اعتماد میں لینا چاہتے ہوں اور حالات سے متعلق آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج جو فیصلے کیے گئے ان دو مقاصد ہیں، پہلا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی پُر خلوص کوشش کریں اور مہنگائی کے بوجھ کے نتیجے میں کچھ آسودگی اور ریلیف عوام کو مہیا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرا مقصد یہ ہے کہ یہ معیشت جو پچھلی حکومت نے اپنی نا اہلی،نا تجربہ کاری اور کرپشن کی وجہ سے دیوالیہ ہونے جارہی تھی ان اقدامات کی مدد سے پاکستان اس دیوالیہ پن سے نکل جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں زاتی طور پر جانتا ہوں کہ پچھلی حکومت میں کتنی کرپشن ہوئی ہے۔


وزیر اعظم کا خطاب جاری ہے، خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تصاویر: افغانستان میں بدترین زلزلے سے نقصانات

جمعہ جون 24 , 2022
افغانستان کے جنوب مشرقی شہر خوست کے قریب آنے والے زلزلے میں اب تک ایک ہزار افراد ہلاک اور سیکڑوں سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق افغان میڈیا پر چلے والی تصاویر میں گھروں کو ملبے کا ڈھیر […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: