سابق لیجنڈ کرکٹر ظہیرعباس لندن کے ہسپتال میں آئی سی یو میں داخل


 


پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ایشین بریڈمین کے لقب سے مشہور مایہ ناز بلے باز ظہیر عباس کو نمونیا میں مبتلا ہونے کے سبب لندن کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرادیا گیا جہاں وہ ڈائیلسز پر ہیں۔

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ ‘کرک انفو’  کے مطابق 74 سالہ ظہیر عباس کو دبئی سے لندن پہنچنے کے بعد نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے، ظہیر عباس 16 جون سے لندن میں موجود ہیں جہاں انہیں طبیعت خراب ہونے کے سبب ہسپتال لے جایا گیا۔

رواں مہینے کے اوائل میں دبئی میں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کی لندن روانگی میں تاخیر ہوئی تھی، تاہم طبیعت میں بہتری کے بعد وہ لندن روانہ ہو گئے تھے لیکن وہاں ان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔

 

ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں، آمین۔

 

ظہیر عباس نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا تھا، انہوں نے 72 ٹیسٹ میچوں میں 5062 رنز اور 62 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 2572 رنز بنائے ہیں۔

سابق بلے باز کو اپنے دور کا اسٹائلش بلے باز سمجھا جاتا تھا، وہ برصغیر کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس میچوں میں 100 سے زائد سنچریاں بنائیں، جس پر انہیں ایشین بریڈمین کا لقب ملا تھا۔

ظہیر عباس ایک روزہ میچوں میں جدت اور نئے انداز اپناتے تھے، بیٹنگ میں ان کی اوسط 47 سے زائد اور اسٹرائیک ریٹ تقریباً 85 ہے، جو اس وقت بہترین سمجھی جاتی تھی، اپنے کیرئیر میں انہوں نے 14 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے ٹوئٹ میں کہا کہ ظہیر بھائی جلدی سے ٹھیک ہو جائیں، آپ ملک کا اثاثہ ہیں، آپ کی صحت کے لیے دعا گوہ ہیں۔

 

ظہیر عباس نے66-1965 سے 87-1986 کے درمیان 108 فرسٹ کلاس سنچریاں اور 158 نصف سنچریاں بنائیں، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری اور صدر بھی رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ظہیر عباس کو جنوبی افریقہ کے جیک کیلس اور آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر کے ساتھ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان جولائی کیلئے تین ایل این جی کارگو کی خریداری میں ناکام

جمعہ جون 24 , 2022
بڑے پیمانے پر بجلی کی قلت کے دوران پاکستان ایل این جی کے تین سلاٹوں کے لیے بولی لگانے والے کو تلاش کرنے میں ناکام رہا اور جولائی کے آخری ہفتے کے لیے ایک اور سلاٹ کے لیے اب تک کی بلند ترین شرح حاصل کی کیونکہ یورپی صارفین نے […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: