سابق مس برازیل ٹانسلز کی معمولی سرجری کے بعد انتقال کر گئیں

برازیل: سابق مس برازیل گلیسی کوریا 27 سال کی عمر میں ٹانسلز ختم کرنے کی معمول کی سرجری کے دو ماہ بعد دماغی ہیمرج کے باعث انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق  مس برازیل گلیسی کوریا جنہیں 2018 میں مس یونائیٹڈ کانٹینٹ برازیل کا تاج پہنایا گیا تھاگزشتہ دنوں  ایک نجی کلینک میں سرجری کےبعد  کومے میں چلی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے  اپنے ٹانسلز کو نکلوانے کے لیے  سرجری کروائی تھی لیکن کچھ دن  بعدان کا  بہت زیادہ خون بہنے لگا اور وہ کومہ میں چلی گئیں  جس کے بعد 4 اپریل کو انہیں دل کا دورہ  بھی پڑاتھا۔

تاہم پیر کے روز سابق مس برازیل انتقال کر گئیں ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے  بھیجا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ماڈل کی  موت برین ہیمرج کے باعث ہوئی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.23 فیصد تک پہنچ گئی

جمعرات جون 23 , 2022
کراچی: ملک بھر میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے باعث کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.23 فیصد پہنچ گئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہو رہے ہیں، صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح 5.09 […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: