سویڈن کے کھلاڑی نے واشنگ مشین کو ہوا میں 14 فٹ اچھال دیا

سویڈن کے ایک طاقتور شخص نے واشنگ مشین کو ہوا میں 14 فٹ 7 انچ تک اچھال کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوالیا ہے۔

یہ کارنامہ جوہان ایسپنکرونا نے قائم کیا ہے جنہوں نے اٹلی کے ایک شو میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری بھرکم واشنگ مشین کو اتنی بلندی تک پھینک کر لتھوانیا کے زائڈروناس سیویکاز کا ریکارڈ توڑا ہے جسے ٹی وی پر براہِ راست نشر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ زائڈروناس نے واشنگ مشین کو ہوا میں 13 فٹ اور 6 اعشاریہ 6 انچ تک بلند کیا تھا۔

جوہان ایسپنکرونا نے اٹلی کے شہر میلان میں میں حال ہی میں اپنے فن کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پوری قوت سے جب واشنگ مشین کو اچھالا تو وہ ہوا میں کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی بلندی پر گئی اور پھر زمین کا رخ کرکے دھڑام سے فرش پر گری۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سابق مس برازیل ٹانسلز کی معمولی سرجری کے بعد انتقال کر گئیں

جمعرات جون 23 , 2022
برازیل: سابق مس برازیل گلیسی کوریا 27 سال کی عمر میں ٹانسلز ختم کرنے کی معمول کی سرجری کے دو ماہ بعد دماغی ہیمرج کے باعث انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق  مس برازیل گلیسی کوریا جنہیں 2018 میں مس یونائیٹڈ کانٹینٹ برازیل کا تاج پہنایا گیا تھاگزشتہ […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: