یوٹیلٹی اسٹورز پر مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں اضافہ، دالیں مزید مہنگی

 اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر کئی اشیا  مہنگی ہونے کے ایک روز بعد ہی دالوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

نئی قیمتوں کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ سفید چنے کی قیمت 87روپے فی کلواضافے کے بعد 213روپے سے 300روپے فی کلوہوگئی  جب کہ دال مسور کی قیمت میں 55روپے  کے بعد 215روپے سے بڑھ کر 270روپے فی کلوہوگئی۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈیش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہی بڑا اضافہ کیا گیا تھا اور نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ بنیادی غذائی اشیا کو کم قیمتوں میں فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سویڈن کے کھلاڑی نے واشنگ مشین کو ہوا میں 14 فٹ اچھال دیا

جمعرات جون 23 , 2022
سویڈن کے ایک طاقتور شخص نے واشنگ مشین کو ہوا میں 14 فٹ 7 انچ تک اچھال کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوالیا ہے۔ یہ کارنامہ جوہان ایسپنکرونا نے قائم کیا ہے جنہوں نے اٹلی کے ایک شو میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: