شان مسعود میں اپنی شاندار فارم کا کریڈٹ محمد رضوان کو دیدیا

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے ٹی20 میں اپنی کارکردگی میں بہتری کا کریڈٹ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو دیدیا۔

اسپورٹس ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ملتان سلطانز کے لیے کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ٹی20 میں میری بیٹنگ پر خاص توجہ دی جس کے باعث مجھ میں نکھار آیا۔

انہوں نے کہا کہ رضوان نے مجھے کہا تھا کہ ٹی20 میں آپ کو گیئرز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک دن آپ 150 کے قریب کا تعاقب کر رہے ہیں اور آپ کو 55 گیندوں پر 70 رنز بنانے ہوں گے جبکہ کسی دن آپ 240 کے آس پاس کا تعاقب کریں گے تو ٹیم کو 55 گیندوں پر 100 رنز کا اسکور درکار ہوگا۔

پی ایس ایل 2022 میں محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کیلئے شاندار سیزن کھیلنے والے شان مسعود نے انگلینڈ کے ٹی20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کیی کپتانی کرتے ہوئے محض 10 اننگز میں 45.75 کی اوسط سے 366 ​​رنز بنائے ہیں

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یوٹیلٹی اسٹورز پر مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں اضافہ، دالیں مزید مہنگی

Thu Jun 23 , 2022
 اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر کئی اشیا  مہنگی ہونے کے ایک روز بعد ہی دالوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 روپے سے بڑھ […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031