پنجاب کے ضمنی الیکشن میں لیگی امیدواروں کو فتح کی یقین دہانی کروائی جارہی ہے، شاہ محمود

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ہر صورت فتح کی یقین دہانی کروائی گئی اور کہا گیا ہے کہ حمزہ نے ہر صورت آپ کو سیٹ دلوانی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے صوبائی حکومت کے تیور دیکھ رہا ہوں اس بار ان کا انداز کچھ مختلف دکھائی دے رہا ہے کیونکہ انہوں نے پہلے ہی جیت کا پلان تیار کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی الیکشن کمیشن کی ساکھ کو متاثر کرے گی، یہ الیکشن حمزہ شہباز کے مستقبل کا الیکشن ہے اس لیے وہ اپنی چیف منسٹری کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور لیگی امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے امیدواروں کو کہا جا رہا ہے گھبرائے مت یہ الیکشن آپ کا نہیں حمزہ کا ہے اور اُس نے آپ کو ہر صورت میں یہ سیٹ دلوانی ہے، شہر کے بازاروں میں یہ موضوع چل رہا ہے الیکشن میں 18 سیٹیں ن کی اور دو سیٹیں پی ٹی آئی کی ہیں، یہ سب کیا ہے، حمزہ تمہارا مستقبل اس ضمنی انتخابات سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونین کونسل کی سطح کے لوگوں کو حمزہ شہباز سے ملوایا جا رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو ریلیف دینا چاہیے لیکن حمزہ کا فوکس صرف کرسی پر ہے، حمزہ شہباز کا نعرہ ہے میری کرسی میرا مستقبل بھاڑ میں جائے پنجاب۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور میں ہمارے امیدوار کے بھتیجے کو سر میں شدید چوٹ لگی، ہمارے بندوں پر جان لیوا حملہ ہوا اور مقدمہ بھی ہم پر ہوا، یہ کہاں کا انصاف ہے، گنگا الٹی بہتی ہے، حمزہ مبارک ہو تم نے ثابت کردیا کہ واقعی گنگا الٹی بہہ سکتی ہے۔ شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ میں ڈپٹی کمشنر ملتان کو مل کر آیا آ رہا ہوں شریف آدمی ہیں لیکن وہ ڈرے ہوئے تھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شان مسعود میں اپنی شاندار فارم کا کریڈٹ محمد رضوان کو دیدیا

جمعرات جون 23 , 2022
لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے ٹی20 میں اپنی کارکردگی میں بہتری کا کریڈٹ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو دیدیا۔ اسپورٹس ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ملتان سلطانز […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: