پرندہ ٹکرانے پر مسافر طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور: پی آئی اے کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر جہاز کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 شارجہ سے لاہور اتر رہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ کپتان نے مہارت دکھاتے ہوئے 168 مسافروں کے ساتھ جہاز کو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہوگیا اور پرواز کے قابل نہ رہا، کراچی سے پی آئی اے انجینئرنگ کی ٹیم لاہور آنے پر طیارے کے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو ہفتے کے دوران ہی لاہور ایئرپورٹ پر چار سے زائد طیارے برڈ ہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

سی اے اے نے کچھ روز قبل بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ایئرلائنز کو خود احتیاط برتنے کا نوٹم بھی جاری کیا تھا۔ وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق پرندوں سے بچاؤ کے حوالے سے اجلاس میں ہدایات بھی دے چکے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں لیگی امیدواروں کو فتح کی یقین دہانی کروائی جارہی ہے، شاہ محمود

جمعرات جون 23 , 2022
 لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ہر صورت فتح کی یقین دہانی کروائی گئی اور کہا گیا ہے کہ حمزہ نے ہر صورت آپ کو سیٹ دلوانی […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: