پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی سے متعلق آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کا مؤقف (فوٹو فائل)

آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کا مؤقف (فوٹو فائل)

 لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

اپوزیشن جماعت کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گورنر پنجاب نے 14 جون کو صوبائی اسمبلی کے اختیارات کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا، جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر کی جانب سے جاری آرڈیننس سے سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کردیے گئے اور اجلاس نوٹیفائی یا  ڈی نوٹیفائی کرنےکا اختیار سیکرٹری قانون کو دے دیا گیا۔ گورنرکاجاری کردہ آرڈیننس رولزآف اسمبلی سےمتصادم اور آئین کی خلاف ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ گورنر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی سے باہر بلانے کا اختیار نہیں، لہٰذا گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا جائے۔

رکن اسمبلی زینب عمیر نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دنیا کی سب سے بڑی دریائی مچھلی

بدھ جون 22 , 2022
فنوم پین: کمبوڈیا میں ایک مقامی ماہی گیر نے ایک حقیقی دریائی بلا پکڑی ہے جس کے متعلق سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی دریائی پانی کی مچھلی ہے۔ مول ٹھون نامی ماہی گیر کے جال میں 299 کلو گرام وزنی اور 13 فٹ لمبی […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: