توشہ خانہ ریفرنس، مریم نواز نے نیا نیب قانون آنے تک التوا مانگ لیا

 اسلام آباد: احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست پرمریم نواز نے نیب کا نیا قانون آنے تک  التوا مانگ لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ مریم نواز نے درخواست پر نیب کا نیا قانون آنے تک  التوا مانگ لیا۔

مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کا نیا قانون آج یا کل آرہا ہے۔ توقع ہے ایک دودنوں میں نیب کا نیا قانون آجائے گا۔نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کہا کہ جب گزٹ کی کاپی آجائے گی پھر اس درخواست کو دیکھیں گے۔ عدالت نے درخواست پرسماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی سے متعلق آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

Wed Jun 22 , 2022
آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کا مؤقف (فوٹو فائل)  لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اپوزیشن جماعت کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031