بینکوں میں ڈالرز ختم ہونے کی افواہوں پر اسٹیٹ بینک کا ردعمل سامنے آگیا

بینکوں میں ڈالرز ختم ہونے کی افواہوں پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس وقت 8.9 ارب ڈالر کے نقد زر مبادلہ کے ذخائر فوری استعمال کیلئے موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 8.9 ارب ڈالر کے نقد زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کے ذخائر شامل نہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے یا  قابل استعمال نہ ہونےکی افواہوں کا نوٹس لیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات کی ادائیگی اور بینکوں سےڈالرختم ہونےکی افواہوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی گئیں، کمرشل بینکوں کے پاس نقد ادائیگیوں کیلئے کافی مقدار میں ڈالرز موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون میں اب تک انٹربینک سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عثمان بزدارکی رہائش گاہوں پر اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپے

بدھ جون 22 , 2022
اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے عثمان بزدار کی تونسہ اورڈی جی خان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے/ فائل فوٹو سابق وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدارکی رہائش گاہوں پر   اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپے مارے۔ اینٹی کرپشن ٹیم  کی جانب سے عثمان بزدار کی  تونسہ اورڈی جی خان کی […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: