بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب کی تباہ کاریاں

بنگلہ دیش اور بھارت میں مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی مسلسل بارشوں کے سبب بنگلہ دیش کے وسیع شمال مشرقی علاقے زیر آب آ گئے جس کے بعد پڑوسی علاقوں اور مقامات سے کٹ جانے والے گھرانوں کو نکالنے کے لیے فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

اسکولوں کو امدادی پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ دریا کے بند ٹوٹنے کے سبب چند گھنٹوں میں ندیوں کی زد میں آجانے والے دیہات میں رہنے والے افراد کی رہائش کا بندوبست کیا جا سکے کیونکہ یہ تمام افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت کی ریاست آسام میں 5 روز کی مسلسل بارش کے بعد سیلاب سے 18لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اور بھارت کے شمال مشرق میں بالائی علاقوں میں آنے والے دو دنوں میں سیلاب سے صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

بھارت: ایک لڑکی اپنے بھائی کو لے کر بارش کے بعد سیلاب سے گزر رہی ہے—فوٹو:رائٹرز
Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے معاہدہ

Tue Jun 21 , 2022
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری کے انعقاد کی جانب اہم قدم بڑھاتے ہوئے پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں. اس معاہدے کے تحت پی بی ایس ملک کی آبادی کے اعداد و […]

کیلنڈر

February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728