فیفا ورلڈ کپ 2022: سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

سیالکوٹ:  قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال ہوگا، اس طرح عالمی ایونٹ میں پاکستانی کی نمائندگی ہوگی۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچوں میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی معروف کمپنی فارورڈ اسپورٹس نے ایڈیڈاز کے لیے الریحلہ فٹ بال تیار کیا ہے جو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا۔

شیخ زوہیب رفیق سیٹھی کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ورلڈ کپ میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال استعمال ہو رہا ہو، انہوں نے کہا کہ یہ تیسری دفعہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں فارورڈ اسپورٹس کا برانڈ استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الریحلہ بال کو قطر کی ثقافت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد بائیو بیسڈ ری سائیکلنگ میٹریل ہے اور اس کی تیاری میں ماحول دوست پانی پر مبنی کیمیکل استعمال کیا گیا ہے۔

شیخ زوہیب سیٹھی کے مطابق تیار کیا جانے والا بال 20 پینلز پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کے بہترین فٹ بال میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان اسمبلی کا 600 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

منگل جون 21 , 2022
کوئٹہ: بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2022-23 کا 6 سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 140 ارب روپے سے زائد جبکہ صوبے کا غیر ترقیاتی بجٹ 380 ارب روپے سے زائد ہونے کاامکان ہے۔ ترقیاتی بجٹ کا 25 فیصد […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: