رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت کراچی میں انتقال کر گئے

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کے ملازم نے بتایا کہ رکن اسمبلی کی طبیعت صبح خراب ہوئی جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے، انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد میت اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

عامر لیاقت حسین کےانتقال کے سبب قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی، عامرلیاقت حسین سےمتعلق اطلاع ایک بجےملی،عامرلیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے تھے، گھرمیں عامر لیاقت کے ساتھ 2 ملازم رہائش پذیر تھے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کچھ عرصے سے الزامات کی زد میں تھے اور انہوں نے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کی تھی اور تیسری بیوی نے ان پر مختلف الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین ملک کے بڑے نجی ٹی وی چینلز سے منسلک رہے تھے وہ مشہور ٹی وی میزبان تھے اور رمضان المبارک میں طویل ٹرانسمیشن کرنے کا ریکارڈ رکھتے تھے۔

عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال سے کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں تاہم یہ تعلق 2020 تک برقرار رہا۔

ایم این اے عامر لیاقت حسین نے 2018 میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی تھی تاہم فروری 2022 میں انہوں نے بھی عامر لیاقت سے خلع لے لی۔

5 فروری 2022 کو لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے انہوں نے تیسری شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ تک نہ چل سکی اور دونوں میں اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ایم کیو ایم سے کیا تھا، وہ 2002 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ وفاقی وزیر مذہبی امور بھی رہ چکے تھے۔

مارچ 2018 میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تاہم مارچ 2022 میں انہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

عامر لیاقت حسین کے سوگواران میں ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دنیا کی تقریباً ایک ارب آبادی ذہنی امراض کا شکار ہے، ڈبلیو ایچ او

اتوار جون 19 , 2022
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب لوگ ذہنی امراض کی کسی نہ کسی شکل میں مبتلا ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار اس حوالے سے اور بھی زیادہ پریشان کن ہیں کہ ان ایک ارب افراد میں سے ہر […]

کیلنڈر

جون 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: