عید کیلیے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش

عید الفطر اپنے آبائی شہروں میں منانے جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش رہا، پولیس نے پلیٹ فارموں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے اور مسافروں کی سہولت کیلیے ہر پلیٹ فارم پر کرنٹ ریزرویشن کاؤنٹر بھی لگائے تاکہ مسافروں کو ٹکٹ اور سیٹ کیلیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔

ریل سے جانے والے مسافروں عبدالمجید،کاشف شاہ اور مس نورین نے کہا ریل کے ذریعے وہ سہولت اور آسانی کے ساتھ اپنے منزل پر پہنچ جاتے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلیے خاطرخواہ بہتر انتظامات کئے گئے ہیں جس سے سفر کرنے والوں کو کافی سہولت مل جاتی ہے، عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کا الگ ہی مزہ ہے، عید کے دنوں میں سب اکھٹے ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں

دوسری جانب عید الفطر کی آمد پر پیاروں کے ساتھ عید منانے والے شہری آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے تاہم ٹرانسپوٹرز نے اضافی کرایے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔ کراچی سے راولپنڈی جانے کے لیے مقررہ کرایہ 3900 تک ہے تاہم شہریوں سے 6000 روپے تک وصول کیے جانے لگے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عیدالفطر سُنّت نبویؐ  کی روشنی میں

منگل مئی 3 , 2022
حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو اس زمانہ میں اہل مدینہ نے دو دن مقرر کر رکھے تھے جن میں وہ خوشیاں مناتے اور کھیل تماشے کرتے تھے۔ آپؐ نے لوگوں سے پوچھا: یہ دو دن کیسے ہیں؟ صحابہ کرامؓ نے عرض کیا: […]

کیلنڈر

مئی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
%d bloggers like this: